the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
واشنگٹن،15جون(ایجنسی) سگریٹ نوشی اور دیگر کئی عوامل سے دل کی شریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اور ان میں ٹھوس پیلا مواد جمع ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے 146پلاک145 کہاجاتا ہے جو دل میں خون کے بہاؤ کو روک کر امراضِ قلب اور موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔

شہد میں موجود قدرتی مٹھاس 146ٹریہیلوز145 سے شریانوں میں چربی جمع ہونے کی شرح کو 30 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹریہیلوز ایک پروٹین کو سرگرم کرتی ہے جو جسم کے قدرتی دفاعی نظام کو شریانوں سے چکنائیاں صاف کرنے میں مدد دیتا ہے۔



start;">جب اسے چوہے پر آزمایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی شریانوں میں جمی چکنائی 30 فیصد تک کم ہوگئی۔ شریانوں کی لچک کم ہونے اور ان میں چکنائی بھرنے سے بلڈ پریشر اور دل کے امراض جنم لیتے ہیں۔

واشنگٹن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے شریانوں میں چکنائی کے شکار چوہوں کو ٹریہیلوز کے ٹیکے لگائے اور بعض کو منہ کے ذریعے بھی یہ مٹھاس دی گئی۔ جن چوہوں کو ٹریہیلوز دی گئی ان کی شریانوں میں چکنائی والی تہہ کی موٹائی 0.35 ملی میٹر سے کم ہوکر 0.25 ملی میٹر رہ گئی۔ یعنی قریباً 30 فیصد پلاک گھل کر ختم ہوگیا۔ البتہ جن چوہوں کو کھانے کے ذریعے ٹریہیلوز مٹھاس دی گئی، ان میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا یعنی انجکشن ہی سے افاقہ دیکھنے میں آیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.